ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں