اسرائیلی فضائی حملہ، مشرقی لبنان کے علاقے صحر اور مشغره کو ملانے والا پل تباہ
صنعاء: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائی حملے میں مشرقی لبنان کے علاقے صحر اور مشغره کو ملانے والا پل تباہ ہو گیا۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پہلے علاقے میں دو پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی تاکہ فوجی امداد اور سازوسامان کی نقل و حمل کو روکا جا سکے۔
اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں ایک نقشہ بھی شائع کیا تھا جس میں دو پل تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر دکھائے گئے تھے، اس حملے کے بعد علاقے میں نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے اور مقامی شہری و کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی برادری تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔