وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم ایران اور امریکا جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف علی زرداری کو مشرق وسطی صورتحال اور جنگ بندی کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں