جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن
تہران: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے 2 ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان پر ہزاروں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پرچم اٹھا کر خوب جشن منایا۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگ ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبی خامنہ ای کی تصاویر جھنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، بڑی تعداد میں خواتین نے ریلی نکالی اور اپنی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
ایرانی شہری جنگ بندی کے اعلان پر خوش دکھائی دیئے اور اس کو اپنے ملک کی فتح قرار دیا۔
ایران امریکا جنگ بندی کے بعد عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی خوشوں کا سماں ہے، بغداد شہر میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، عراق کے دیگر شہروں میں بھی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا۔