پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 157 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 814 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 7 سو روپے بڑھ کر 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونا 13 ہزار 460 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی 440 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 184 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں