پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، شزا فاطمہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے عزم ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے، ایران، امریکہ اور اتحادیوں کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی، استقامت اور قیادت کی عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ہے، پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ خطے میں بامعنی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردارہمیشہ سے قابلِ فخر ہے، پاکستان ہم آہنگی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے جبکہ مستقبل کے لیے امن اور شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں