سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز دوگر نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن ججز لوگوں کے شناختی کارڈ کیسے بلاک کر دیتے ہیں، مجھے تو حیرت ہے اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے کر دیتے ہیں، سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں