وزیراعظم، فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔

سینیٹ میں خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو میں مدینہ منورہ میں تھا، میں نے وہاں سے کہا کہ فوراً پاکستان ایران پر حملے کی مذمت کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پہلا اسلامی ملک تھا نے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی، حملے کے کچھ دیر بعد ایران کے وزیرِ خارجہ عراقچی سے رابطہ کیا، ایران پر حملے کے 3 یا 4 گھنٹے میں قریبی ممالک پر سٹرائیک شروع ہو گئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر سعودیہ، مصر، ترکی اور پاکستان کی میٹنگ ہوئی، دونوں پارٹیوں نے اسلام آباد میں میٹنگ پر گرین سگنل دیا، چاروں ممالک کی میٹنگ پہلے استنبول میں ہونی تھی جو میں نے اسلام آباد میں رکھوائی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر چینی وزیر اعظم نے 31 مارچ کو مجھے چائنہ بُلایا، ہم دونوں ممالک نے پانچ پوائنٹس طے کیے، درجنوں ممالک نے ہمارے ساتھ اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل نے مجھے فون کیا اور ہماری کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کاہ کہ امریکہ نے 15 پوائنٹس کی لسٹ دی جو ہم نے ایران کو دی، ایران نے پانچ پوائنٹس کی لسٹ دی، کل بہت خطرناک پیش رفت ہوئی اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جواب میں ایران نے سعودیہ کے علاقے جبیل پر حملہ کر دیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل رات سے پہلے میں بہت پُر امید تھا، اس معاملے پر میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل اور دفترِ خارجہ خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں