ملک بھر سے خلیجی ممالک جانے والی 58 پروازیں منسوخ

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی مجموعی طور پر 58 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے لیے دوطرفہ 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، الفجیرہ، شارجہ، جدہ، ریاض اور العین کے لیے دوطرفہ 24 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور الفجیرہ کے لیے دوطرفہ 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، مشہد، بحرین، شارجہ اور مسقط کے لیے دوطرفہ 16 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں