صورتحال حساس مرحلے سے آگے ایک نئی پیشرفت کی طرف جا رہی ہے، ایرانی سفیر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صورتحال نہایت حساس مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے اب ایک نئی پیشرفت کی طرف جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا اب تک ہم ایک نازک اور حساس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سخت بیانات اور غیر ضروری باتوں کی جگہ باہمی احترام اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا چاہیے، مزید پیشرفت کیلئے انتظار کیا جائے۔
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 7, 2026
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اس قبل بھی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔