پی ایس ایل 11، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز اور راولپنڈیز میں جوڑ پڑے گا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے آئیں گی۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں ٹیم کوئٹۃ کی قیادت سعود شکیل اور راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔
دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل 11 میں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ میں کامیاب رہی جبکہ راولپنڈیز ایک بھی میچ میں کامیاب ہونے میں ناکام رہی۔
واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر جبکہ راولپنڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔