وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے ملکی وقار کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: مریم نواز

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور ہمارے فیلڈ مارشل نے ملک کے وقار کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، بہت کم لوگ سوچ سکتے تھے کہ ہماری قوم عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرے، پھر بھی ہم یہاں کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ان کی قیادت نے پاکستان کے لیے ایک نیا اعتماد اور عزت دی ہے، جس سے ہر پاکستانی کو واقعی فخر ہے، الحمدللہ!۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں