ہم نے راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا، اسد قیصر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اس قیصر نے کہا ہے کہ ہم نے راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر اسد قیصر کی امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے حکومت کو کوئی وجہ ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح امریکا اور ایران کے درمیان امن کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، اسی طرح اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنی چاہیے۔