لاہور: سی سی ڈی کی کارروائی، کمسن بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی ڈی چونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے بدفعلی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی جس دوران پسٹل چلنے سے وہ خود ہی زخمی ہوگیا، ملزم کا نام عیش بہادر ہے جو پہلے بھی ایسے جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

دورانِ تفتیش ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 30 سے زائد بچوں کو اپنی بری عادت کا نشانہ بنایا، پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں