پی ایس ایل 11 ، پہلا مرحلہ اختتام پزیر ، کوالیفائرز کا شیڈول جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔

گزشتہ روز حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بہتر نیٹ رن ریٹ پر ایونٹ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پہلے سے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے درمیان دوسری پوزیشن کا مقابلہ تھا جو اسلام آباد نے ملتان کو شکست دے کر حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر میچ 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں ہوگا۔

کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں پہنچنے کے لیے پنجہ آزمائی کریں گے۔

ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں