ڈیوڈ وارنر کی جانب سے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ دے دیا۔
شاہنواز دھانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے بیگ اور دوسری تصویر میں ان کے ہاتھ میں مین آف دی میچ ٹرافی موجود ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا میں نے جیسے ہی اپنا کٹ بیگ کھولا تو مجھے اس میں سے یہ مین آف دی میچ ٹرافی ملی۔
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) April 25, 2026
دھانی نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ٹرافی اپنے پاس رکھ لی کیونکہ یہ لیجنڈ ڈیوڈ وارنر میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، شکریہ وارنی‘۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 25, 2026
دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیوڈ وانر نے اسے اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بناء پر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔