ایران امریکہ کشیدگی ختم نہ ہوئی تو معاشی اثرات مزید بڑھیں گے: رانا تنویر حسین

مریدکے :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کشیدگی ختم نہ ہوئی تو معاشی اثرات مزید بڑھیں گے۔

اپنے آبادی حلقے مریدکے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سپہ سالار نے دو سال کی جدوجہد سے ملک کو معاشی بھنور سے نکالا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی نے ہماری دو سالہ محنت کو متاثر کیا، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر کابینہ اجلاس بلا کر مہنگائی کو کنٹرول میں رکھا، حکومتی کوششوں سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنایا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے لیے شدید دباؤ ہے، بھارت میں یوریا 20 ہزار جبکہ پاکستان میں اب بھی 4 ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے کوشاں ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت کسان کو گندم کی مناسب قیمت مل رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئندہ برس گندم کی ملکی پیداوار میں مزید اضافے کے لیے پرامید ہیں، دُعا ہے ایران امریکہ کشیدگی جلد ختم ہو ورنہ معاشی اثرات مزید بڑھیں گے، مہنگائی کا زیادہ بوجھ حکومت خود اٹھاتی ہے جس سے ترقیاتی پروگرام متاثر ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر شعبے کے افراد کے لیے فلاحی منصوبے شروع کر رہی ہے، انتشار پھیلانے والی جماعت کے باعث ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام انتشار پسندوں سے بچ کر ملکی اساس کا تحفظ کریں، وزیراعظم اور سپہ سالار نے دو سال کی جدوجہد سے ملک کو معاشی بھنور سے نکالا، ایران امریکہ کشیدگی نے ہماری دو سالہ محنت کو متاثر کیا، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر کابینہ اجلاس بلا کر مہنگائی کو کنٹرول میں رکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنایا گیا، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے لیے شدید دباؤ ہے، بھارت میں یوریا 20 ہزار جبکہ پاکستان میں اب بھی 4 ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے کوشاں ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت کسان کو گندم کی مناسب قیمت مل رہی ہے، آئندہ برس گندم کی ملکی پیداوار میں مزید اضافے کے لیے پرامید ہیں۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دعا ہے ایران امریکہ کشیدگی جلد ختم ہو ورنہ معاشی اثرات مزید بڑھیں گے، مہنگائی کا زیادہ بوجھ حکومت خود اٹھاتی ہے جس سے ترقیاتی پروگرام متاثر ہوتے ہیں، پنجاب حکومت ہر شعبے کے افراد کے لیے فلاحی منصوبے شروع کر رہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انتشار پھیلانے والی جماعت کے باعث ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے، عوام انتشار پسندوں سے بچ کر ملکی اساس کا تحفظ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں