عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت گرگئی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا سستا ہوگیا، 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے بڑھکر 9136 روپے ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4690 ڈالر پر آگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں