شکارپور: بھٹو برادری کے 2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور کے نواحی گاؤں جنو شریف میں بھٹو برادری کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرحمان بھٹو کے نام سے ہوئی، زخمی کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کا واقعہ بھٹو برادری کے دو گروپوں کے درمیاں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے، ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں