پشاور: شہید پولیس اہلکار یاسر کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پشاور: (دنیا نیوز) تھانہ حسن خیل کی حدود میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار یاسر کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، پاک آرمی حکام، شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پولیس افسران اور پاک آرمی کے افسران نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں