نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

نوشہروفیروز: (دنیا نیوز) قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق شر برادری سے ہے۔ حادثے کے فوراً بعد لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں