کراچی: نامعلوم ملزم سکیورٹی کمپنی کی وین سے 30 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی فیڈرل بی ایریا میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے بڑی ڈکیتی ہوگئی۔

ملزمان مبینہ طور پر 30 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دوران سفر عملہ فیڈرل بی ایریا کے قریب چائے پینے کیلئے رُکا، اس دوران چار ملزمان موقع پر پہنچے اور وین پر قبضہ کرلیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ڈاکو کیش کے تھیلے ڈبل کیبن گاڑی میں منتقل کرکے فرار ہوئے، وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں