قطر اور کویت کا ایران مذاکرات میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کی حمایت کا اعلان
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر گفتگو کی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے جاری قابلِ تحسین کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تاکہ تمام باقی ماندہ مسائل کو مذاکرات اور پرامن طریقوں کے ذریعے حل کیا جا سکے۔