غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملہ، 2 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر غزہ سٹی کے وسطی علاقے یرموک میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی زخمی ہو گئے، جن کو طبی امداد کیلئے قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا ہے تاہم صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔