ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بابر اعظم کا قومی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کےلیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر قومی ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہماری ویمنز ٹیم کو گڈ لک۔"

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم آپ کے ہاتھ میں ہے، قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، جائیں اور ہمارا سر فخر سے بلند کریں، ساتھ میں بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کا وقت ہے۔

خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آج قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں