غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ
برلن: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی صورتحال پر تشویش کے باوجود جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ کر دیا ہے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی نے اسرائیل کو 80 کروڑ یورو مالیت کے اسلحہ برآمدی لائسنس جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی پانچ ماہ میں اسرائیل کو جرمن اسلحہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 20 ماہ کے مجموعی حجم سے بھی زیادہ ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے تناظر میں جرمنی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments