کراچی: 30 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، واردات میں اندرونی سہولت کاری کے شواہد مل گئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 30 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈکیتی میں اندرونی سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے۔

واردات کا ماسٹر مائنڈ کمپنی کا چیف کریو واجد نکلا، گاڑی میں سوار چاروں ملزمان چیف کریو سے رابطے میں تھے، پولیس نے کیش وین کے ڈرائیور اور 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا۔

مرکزی ملزم واجد دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں