اسرائیلی فوج کا غزہ میں حملوں کے دوران حماس کے دو کمانڈروں کو شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں کیے گئے حالیہ حملوں میں حماس کے دو کمانڈر شہید ہوگئے ہیں۔
فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت محمد موسیٰ اور صالح رمضان محمد خلیفہ کے ناموں سے ہوئی ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق صالح رمضان محمد خلیفہ وسطی غزہ میں جبکہ محمد موسیٰ شمالی غزہ میں حملے کے دوران شہید ہوئے۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔