پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے۔