کے پی بجٹ: ماڈل سکولز کے قیام پر 9 ارب کی خطیر رقم خرچ کرنے کی تجویز
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کا مالی سال 2026-27 بجٹ میں ماڈل سکولز کے قیام پر 9 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ غیر ملکی تعلیمی اداروں کے طرز پر مفت اور معیاری تعلیم کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، منصوبے کے تحت صوبے کے 72 سکولوں کو ماڈل سکولز قرار دیا جائے گا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 72 سکولوں میں 31 مرد اور 31 زنانہ سکولوں کو ماڈل سکولز کا درجہ دیا جائے گا، منصوبے کے تحت سکولز میں جدید آئی ٹی ، سائنس لیب ،سوئمنگ پول کے قیام سمیت عالمی معیار کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ماڈل سکولز میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک طلبہ کو مفت رہائش،خوراک، تعلیم، کتابیں اور وظائف دیے جائے گے۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق ماڈل سکولز میں ان 50 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا جو قابل اور ذہین ہوں گے، منصوبہ پر کام جولائی 2026 سے شروع کرکے ستمبر 2027 تک اس کا باقائیدہ آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں اس اہم منصوبہ کو بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔