ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق امور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اہم مذاکرات میں شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج رات یا کل صبح سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے، مذاکرات میں پانی کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر تکنیکی معاملات زیر غور آئیں گے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی واٹر ٹریٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں عالمی سطح پر آبی وسائل کے انتظام اور پانی سے متعلق معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بھی سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اہم سفارتی اور تکنیکی معاملات پر اپنا مؤقف پیش کرے گا، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں