اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
قاہرہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 21 جون کو ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
قاہرہ پہنچنے پر مصری معاون وزیر خارجہ اور مصر میں پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔