امریکہ ایران کے تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز)اسلام آباد ایم او یو کے بعد تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اعلان کر دیا جس کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات برگن سٹاک میں ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے نمائندے تکنیکی مذاکرات میں شریک ہوں گے، پاکستان اور قطر بطور ثالث بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت کو آگے بڑھایا جائے گا۔