سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 778 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 450 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔