اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی او سی نے فِٹ فار دی فیوچر اولمپک گرانٹ پروگرام کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بتایا کہ ایتھلیٹ کو گرانٹ کے حصول کے لیے اپلائی کرنا لازمی ہوگا۔

آئی او سی کے مطابق اس پروگرام کے لیے ہر اولمپک ایونٹ میں 14 کروڑ ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز رواں سال منعقد ہونے والے ونٹر گیمز سے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں