حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز

اسلام آباد:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آزاد کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے پُرامن حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ آزاد کشمیر کے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فریم ورک میں ہی رہ کر ہی بات چیت ہوگی۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، زخموں پر مرہم رکھا جائے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں، لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں