ملک کو نقصان پہنچانے والے اور سازشیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں: گورنر پنجاب
میانوالی: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے اور سازشیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے ہم نے ہمیشہ امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے جمہوری راستہ اپنایا، ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہئے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی میانوالی کے لوگوں سے پیار کرتی ہے، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر میانوالی کی محرومیاں دور کرے گی اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دے گی۔