امریکی صدر کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، معاہدہ اہم پیش رفت قرار دیدیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے لبنانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ کیا، اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر مبارکباد دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی صدر سے رابطے کے دوران فریم ورک معاہدہ علاقائی استحکام کیلئے اہم پیش رفت قرار دے دیا۔
لبنانی صدر نے ٹرمپ سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا، امریکا سے معاہدے کی خلاف ورزیاں رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کر دی، جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا پر زور دیا۔
لبنانی صدر کا کہنا تھا لبنان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا، لبنان اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کی ذمہ داریاں خود سنبھالے گا۔