کویت کا ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ایرانی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت کا ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ایرانی میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
کویتی فوج کا کہنا ہے حملے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا، کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ایران کی طرف سے ہونے والا حملہ ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔