کہوٹہ میں قیدیوں کی وین سے 14 فرار، 4 دوبارہ گرفتار

کہوٹہ :(دنیا نیوز) راولپنڈی جاتے ہوئے کہوٹہ کے علاقے چکیاں پوسٹ کے قریب قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد کہوٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جب کہ باقی قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا، ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں۔

پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی ہے، سینئر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اِس واقعے کے بعد چکیاں اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جب کہ باقی مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں