شوہر کو قتل کرانے کے الزام میں بیوی، بیٹا گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ماڈل ٹاؤن کے رہائشی مرزا شہزاد بیگ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سی سی ڈی کے سپیشل آپریشنز سیل نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب مقتول کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطانوی شہری شہناز اور اس کا بیٹا روحیل شامل ہیں جو طویل عرصے سے انگلینڈ میں مقیم تھے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ سال شہناز نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر جائیداد کے تنازع پر اپنے شوہر مرزا شہزاد بیگ کو اجرتی قاتل کے ذریعے قتل کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں