اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں خانپور ہزارہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔

وفاقی دارالحکومت کے اطراف کے علاقوں ترامڑی، چٹھہ بختاور اور نیو مل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جس سے شہریوں نے گرمی سے وقتی نجات حاصل کی۔

دوسری جانب خانپور ہزارہ، خانپور اور مضافاتی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے کے بعد تیز آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے متعدد مقامات زیرِ آب آ گئے جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں