اٹک میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو بھائی جاں بحق، تین بچے زخمی

اٹک:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے اٹک میں بارش کے باعث ایک دیوار اچانک گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ گاؤں بوٹا میں پیش آیا، جہاں دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ بچے ملبے تلے دب گئے، حادثے میں دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ریسکیو  اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے لاشیں اور زخمی بچوں کو نکال کر اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

علاوہ ازیں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی عمریں 14 اور 17 سال بتائی گئی ہیں، زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں