ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر سے تحفے میں ملنے والے نئے بوئنگ 747 پر پہلی پرواز کر لی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے بوئنگ 747 طیارے پر پہلی پرواز کر لی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر کی جانب سے فراہم کیے گئے طیارے کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اسے نئی رنگت بھی دی گئی ہے، نئے صدارتی طیارے کو سرخ، سفید، گہرے نیلے اور سنہری رنگوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جدید غیر ملکی صدارتی طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس طیارے کو اپ گریڈ کرنا ضروری تھا، ان کے مطابق نیا طیارہ صدر، عملے، سکیورٹی اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں کے لیے زیادہ جدید اور آرام دہ سہولیات سے لیس ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کی اپ گریڈیشن پر آنے والی لاگت ظاہر نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ماہرین نے جلدی میں کی گئی اپ گریڈیشن پر سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیا طیارہ موجودہ ایئر فورس ون جتنا محفوظ نہ ہو۔