ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

حکام کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 174 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

دوسری جانب ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں