مریدکے: اراضی تنازع پر فائرنگ، باپ، 2 بیٹوں سمیت 5 افراد زخمی، حالت تشویشناک

مریدکے: (دنیا نیوز) نواحی علاقے چوباری والا میں اراضی کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔

فائرنگ سے باپ دو بیٹوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراستمیں لے لیا جائے گا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی باپ شاہد، بیٹے حامد اور احمد کے علاوہ ارحم ولد مجاہد اور محرم ولد تصدق حسین کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں