بحیرہ عرب میں امریکی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، ایک اہلکار لاپتہ، 3 زخمی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) بحیرہ عرب میں امریکی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی جس کے باعث ایک اہلکار لاپتہ ہوگیا جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔
امریکی بحریہ کے مطابق ابتدائی شواہد میں ہیلی کاپٹر پر حملے کے کوئی آثار نہیں ملے، لاپتہ امریکی اہلکار کی تلاش جاری ہے، حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
امریکی بحریہ نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایم ایچ-60 ایس سی ہاک بحری بیڑے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کے ساتھ تعینات تھا۔