پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی میں اڑھائی روپے اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی میں اڑھائی روپے اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر اڑھائی روپے فی لٹر کلائمیٹ لیوی بڑھا دی گئی، پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی 2 روپے پچاس پیسے سے بڑھا کر پانچ روپے فی لٹر کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فل الحال برقرار ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا، آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمیٹ لیوی میں اضافہ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کلائمیٹ لیوی میں اضافہ کرکے پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں