وزیرِ اعظم ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر اور وہاں کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اوربی ٹو بی کانفرنس میں رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

دوسری جانب اپنی گفتگو میں انہوں نے  دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے رہنماؤں  نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں