پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خدمات کو خراجِ تحسین
لاہور: (محمد اشفاق) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی دو سالہ قیادت کو سنہری دورِ قرار دیتے ہوئے بورڈ کے ممبران نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا 42 ویں اجلاس پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کی، اجلاس میں جسٹس جواد حسن، جسٹس ملک محمد اویس خالد نے شرکت کی۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور حکومت پنجاب کی نمائندگی کرنے والے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیئرپرسن بورڈ آف مینجمنٹ، مس عالیہ نیلم کی جولائی 2024ء سے جولائی 2026ء تک کی دو سالہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عرصے کو "سنہری دورِ عدالتی عظمت قرار دیا گیا۔
اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس جواد حسن نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیئرپرسن غیر معمولی خدمات، نمایاں کامیابیوں اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی ادارہ جاتی ترقی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے نیوز لیٹر کا خصوصی یادگاری ایڈیشن پیش کیا۔
بورڈ آف مینجمنٹ کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کی دوراندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور اصلاحات پر مبنی پالیسیوں کو سراہا گیا، اراکین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا۔
میٹنگ کے دوران بورڈ نے اکیڈمی کے امور سے متعلق مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا اور اہم فیصلے کیے جس کامقصد جوڈیشل ایجوکیشن کو مزید مستحکم کرنا، جوڈیشل افسران کی پیشہ وارانہ ترقی کو بڑھانا اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کا اختتام بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کے گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔